• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عباسی شہید اسپتال میں 2 گروپوں میں جھگڑا، خوف و ہراس پھیل گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناظم آباد تھانہ کی حدود عباسی شہید اسپتال میں 2گروپوں میں جھگڑے سے اسپتال میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔پولیس کاکہنا ہےکہ جھگڑا عباسی شہید اسپتال کی ایمرجنسی کے باہر ہوا تھا ، دونوں فریقین کے مابین سائٹ ایریا میٹروول میں پیسے کی لین دین پر جرگہ ہو رہا تھا کہ اس دوران دو فریقین میں ہونے والی تلخ کلامی اور ہاتھا پائی میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جس میں سے 2 افراد کو عباسی شہید اسپتال لایا گیا جبکہ دیگر متعدد افراد کو جناح اور سول لیجایا گیا اس دوران جرگے میں شریک افراد بھی عباسی شہید اسپتال پہنچ گئے جہاں دونوں فریقین ایک بار پھر سے آمنے سامنے آگئے اور اس دوران ہونے والی ہاتھا پائی میں 3 افراد چوٹیں لگنے سے معمولی زخمی ہوگئے تاہم پولیس موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پاتے ہوئے عباسی اسپتال میں زخمی ہونے والوں کے علاوہ دیگر زخمیوں کو جناح اور سول اسپتال ریفر کر دیا تاہم کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس کی نفری کو تعینات کر دیا گیا ہے ، ایس ایچ او سائٹ اے عمران آفریدی نے بتایا کہ 2 فریقین کے مابین لین دین کا تنازعے پر ہونے والے جرگہ میں جھگڑا ہوا تھا جس میں زخمی ہونے والوں کو میڈیکل لیٹر دے کر عباسی شہید اسپتال بھیجا گیا تھا ۔

ملک بھر سے سے مزید