• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی جمعیت طالبات جامعہ کراچی کا فن فیسٹہ اور اسپورٹس ڈے کے انعقاد کا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک ) اسلامی جمعیت طالبات جامعہ کراچی نے رواں سال کے ہفتہ طلباء کے موقع پر ’’فن فیسٹہ‘‘ اور ’’اسپورٹس ڈے‘‘ کےانعقاد کا اعلان کیا ہے ۔ ایک بیان میں جمعیت طالبات نے بتایا کہ طالبات کو مثبت اور بامقصد ماحول فراہم کرنے کے عزم کے ساتھ یہ سرگرمیاں ان کیلئے نہ صرف مثبت تفریح کا ذریعہ بنیں گی بلکہ ایک ایسے تعمیری اور فکری ماحول کا بھی متبادل فراہم کریں گی جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کر سکیں اور صرف طالبات کے لیے مخصوص ماحول میں بھرپور انداز سے محظوظ ہو سکیں۔ اسلامی جمعیت طالبات جامعہ کراچی نے اسی ماہ "حیا مہم" اور "حیا کانفرنس" کا کامیاب انعقاد بھی کیا، جن کے ذریعے طالبات میں حیا کے حقیقی تصور کو اجاگر کرنے اور شعور و آگاہی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔ اب ہفتہ طلباء کے یہ پروگرام اس بات کی عملی مثال ہیں کہ جمعیت نہ صرف فکری اور نظریاتی میدان میں بلکہ تفریحی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی طالبات کے لیے بہترین متبادل فراہم کرنے میں پیش پیش ہے۔
ملک بھر سے سے مزید