• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے TR/Gift/ Baggage اسکیمیں برقرار رکھی جائیں، اے پی ایم ڈی اے کا مطالبہ

ٹوکیو(عرفان صدیقی)آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن (APMDA) نے وفاقی حکومت کو سخت الفاظ میں متنبہ کیا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے موجودہ TR/Gift/Baggage اسکیموں کو ختم کرنے کی کوئی بھی کوشش نہ صرف لاکھوں تارکین وطن کے ساتھ زیادتی ہوگی بلکہ ملک کی معیشت کو بھی بھاری نقصان پہنچائے گی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق یہ اسکیمیں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے لائف لائن کی حیثیت رکھتی ہیں، جن کی بدولت ہر سال قیمتی زرمبادلہ ملک میں آ رہا ہے اور ہزاروں خاندانوں کو روزگار کے مواقع میسر ہیں۔ایسوسی ایشن نے کہا کہ ’’ڈرافٹ موٹر وہیکل ڈیولپمنٹ ایکٹ 2025‘‘ میں مجوزہ ترامیم شدید تشویش کا باعث ہیں۔ انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ (EDB) کو تجارتی پالیسی میں مداخلت کا اختیار دینا غیر دانشمندانہ اقدام ہوگا، کیونکہ یہ وزارتِ تجارت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
ملک بھر سے سے مزید