کراچی( اسٹاف رپورٹر) "جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے طلبہ کو محفوظ علاج کے علمبردار بنانا ان کی تعلیم کا بنیادی حصہ ہے،" یہ کہنا تھا جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن کا مریضوں کی حفاظت کے موضوع پر منعقدہ ریسرچ سمپوزیم میں۔ انہوں نے کہا، "آج کا یہ اجتماع اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے نوجوان معالج نہ صرف مستقبل ہیں بلکہ آج کے دن سے ایک محفوظ صحت کے نظام کی تشکیل میں تبدیلی کے نمائندے ہیں۔"یہ سمپوزیم اسٹوڈنٹس وائس فار پیشنٹ سیفٹی (SVoPS) کے تحت منعقد کیا گیا جس میں اہم موضوعات جیسے مصنوعی ذہانت کی غلطیاں، معالجین کی تھکن اور علمی تعصب پر روشنی ڈالی گئی۔ٗ“پیشنٹ سیفٹی "کے موضوع کے تحت یہ پروگرام تحقیق کی عملی مہارتیں سکھانے اور کم وسائل والے ماحول کے لیے طبی لٹریچر کو وسعت دینے کے لیے ترتیب دیا گیا تھا۔