کراچی (اسد ابن حسن) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے تفتیشی افسران جن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سے سب انسپکٹر شامل ہیں، ان کے تبادلے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ ادارے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمن محمود الحسن کے دستخط سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر طاہرہ حرا کا راولپنڈی سرکل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر منیر احمد سیال کا حیدرآباد، انسپکٹرز الیاس خان کا راولپنڈی، سعیدہ خان اور اعجاز ریاض کا ہیڈ کوارٹر، سب انسپکٹرز حیات خٹک، مجاہد علی اور ظہیر عباس نیازی کا لاہور، جاوید حسین شاہ کا راولپنڈی اور فہیم شہزاد، وسیم شہزاد کے اسلام آباد سرکلز میں تبادلے شامل ہیں۔