• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے یو جے اور کاٹی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط، باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) اور کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے رہنمائوں کے مابین ملاقات میں ’’ مفاہمت کی یادداشت‘‘ (ایم او یو) پر دستخط کئے گئے، جس میں باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔کورنگی انڈسٹریل میں واقع کاٹی کے دفتر میں ایک تقریب کے دوران ایم او یو پر کے یو جے کے صدر اعجاز احمد اور کاٹی کے صدر جنید نقی نے دستخط کئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنید نقی نے واضح کیا کہ سندھ حکومت کی جانب سے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ترقیاتی کاموں کے لیے 2017 ء کے بعد سے کاٹی کو کسی قسم کے فنڈز نہیں ملے، جبکہ یہ صنعتی زون ریاست کو کثیر ٹیکس ادائیگی کے ساتھ ساتھ بڑی مقدار میں زر مبادلہ بھی کما کردیتا ہے۔ اعجاز احمد نے یقن دلایا کہ صحافی برادری، صنعت کاروں اور کاروباری افراد خصوصاً کورنگی انڈسٹریل ایریا کے مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کے سلسلے میں ہر ممکن مدد کرے گی۔ تقریب میں کاٹی کے سینئر نائب صدر اعجاز احمد شیخ نے اس صنعتی زون کے تباہ حال انفرااسٹرکچر اور دیگر درپیش مسائل کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔

ملک بھر سے سے مزید