• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلفٹن، گاڑی سے ملنے والی مرد اور خاتون کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کلفٹن سی ویو کےقریب اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں گاڑی سے گزشتہ شب ملنے والی خاتون اور مرد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے۔ابتدائی پوسٹ مارٹم میں وجہ موت گاڑی میں گیس بھر جانے کے نتیجے میں دم گھٹنے سے بتائی گئی ہے تاہم حتمی رپورٹ آنے پر موت وجہ واضح ہو گی۔جاں بحق مرد شہباز ملک سرکاری ادارے کا ریٹائرڈ آفیسر تھا جبکہ خاتون کی شناخت اس کے پاس سے ملنے والے موبائل فون کی سم کے ریکارڈ کے مطابق رخسانہ جاوید کے نام سے ہوئی ہے جو ضلع سینٹرل کی رہائشی بتائی جاتی ہے۔ واقعہ کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا ہے۔ساؤتھ پولیس کے مطابق واقعہ کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید