اسلام آباد (این این آئی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس میں چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے بتایا کہ حالیہ سیلاب سے ملک بھر میں 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں، محکمہ کا کام صرف یہ بتانا ہے کہ کب اور کہاں بارش ہوگی، مگر مؤثر ارلی وارننگ سسٹمز کا فقدان اب بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔دوسری جانب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کا اجلاس میں اراکین کمیٹی نے غلط پیشگوئیوں پر محکمہ موسمیات کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔