• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائنسدانوں نے بیماریوں کی پیشگوئی کرنے والا جدید AI ماڈل تیار کر لیا

پیرس (اے ایف پی)سائنسدانوں نے بیماریوں کی پیشگوئی کرنے والاجدیدAI ماڈل تیار کر لیا۔ڈلفی2 ایم ہزار سے زائد بیماریوں کی کئی سال پہلے تشخیص کرسکتا ہے، ماڈل کو 5لاکھ مریضوں پر تربیت دی گئی۔ بروقت علاج و صحت وسائل کے بہتر استعمال میں اس سے انقلاب آئےگا، ماہرین نے اسے اخلاقی و پیشگوئی ماڈلنگ کی جانب اہم قدم قراردیاہے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے بدھ کو اعلان کیا کہ انہوں نے ایک ایسا مصنوعی ذہانت (AI) ماڈل تیار کیا ہے جو مریضوں کی طبی تشخیص کئی سال پہلے پیشگوئی کر سکتا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی وہی ہے جو صارفین کے چیٹ بوٹس جیسے ChatGPT کے پیچھے کارفرما ہے۔
اہم خبریں سے مزید