اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) ای کامرس بزنس کمیونٹی کیلئے اہم خبر ہے کہ چھوٹے اوربڑے کاروبار کے لئے استعمال ہونے والے سافٹ وئیر پلیٹ فارم ہیکرز کے نشانے پر آ گئے ہیں۔ ایڈوب کامرس اورمیجنٹو اوپن سورس میں نقص کی نشاندہی کی گئی ہے۔ یہ دونوں سافٹ ویئر پلیٹ فارم خاص طور پرآن لائن کاروبارای کامرس کے لیےبنائےگئےہیں۔سافٹ وئیر خرابی حساس معلومات تک رسائی سے لے کر اکاونٹ ٹیک اوور کرسکتی ہے، فعال سیشنزہائی جیک ہوکر لین دین متاثر ہونےکاخدشہ، کابینہ ڈویژن کے تحت نیشنل سائبر ایمر جنسی ریسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ایڈوائزری میں خبردار کیاگیا ہے کہ نقص کےذریعےاٹیکرزگاہکوں کےسیشن ہائی جیک کرسکتے ہیں یااٹیکرزبغيرکسی توثیق کےمکمل اکاؤنٹ پر قبضہ حاصل کرسکتے ہیں۔