• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، مسلمان و عرب ممالک کو تحفظ کا احساس ہوگا

اسلام آباد (محمد صالح ظافر خصوصی تجزیہ نگار) پاک سعودی دفاعی معاہدہ،مسلمان و عرب ممالک کو تحفظ کا احساس ہوگا۔دفاعی معاہدہ کے خدوخال اور مفاہمت دوحا کی سربراہی کانفرنس میں طے پا گئے تھے۔باہمی مشاورت اور رضامندی سے اس معاہدے میں کسی تیسرے ملک کو بھی شامل کیا جاسکے گا۔پاکستانی وفد کے ریاض میں خیر مقدم کےدیدنی مناظر ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا چہرہ وفور جذبات سے تمتما رہا تھا۔ سعودی سفارتی مشن نے آئندہ ہفتے اپنے قومی دن کا جشن اور استقبالیہ جناح کنونشن میں منانے کا اعلان کردیا صدر آصف علی زرداری مہمان خصوصی ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے ساتھ پاکستان نے جس دفاعی معاہدے پر دستخط کئے ہیں اس کی بدولت ان مسلمان اور عرب ممالک کو بھی تحفظ کا احساس ملے گا جنہوں نے اپنی تقدیر حجاز مقدس سے منسلک کر رکھی ہے۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ دو نوں ممالک کی باہمی مشاورت اور رضامندی سے اس معاہدے میں کسی تیسرے ملک کو بھی شامل کیا جاسکے گا تاہم اس بارے میں تفصیلات پاکستانی وفد کے وطن واپس آنے کے بعد ہی ظاہر ہوسکیں گی۔ بدھ کو جب اس معاہد ے کے لئے پاکستانی وفد وزیراعظم شہباز شریف اور مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سرکردگی میں سعودی دارالحکومت ریاض پہنچا تو جس والہانہ انداز اور جوش و خروش سے اس کا خیرمقدم کیا گیا وہ مناظر دیدنی تھے۔
اہم خبریں سے مزید