• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، سرکاری ملازمین کیلئے اعلان کردہ کنٹری بیوشن پنشن اسکیم ختم، نئے ملازمین کیلئے پنشن کا پرانا نظام بحال

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت سرکاری ملازمین کے لئے اعلان کردہ کنٹری بیوشن پنشن اسکیم ختم کر دی،نئے ملازمین کے لئے پنشن کا پرانا نظام بحال کر دیا گیا ،تفصیلات کے مطابق ستمبر 2024کو سندھ کابینہ نے نئے بھرتی ہونے والے صوبائی ملازمین کے لئے سندھ ڈیفائنڈ کنٹری بیوٹری پنشن اسکیم (SDCPS) کی منظوری دی ،اس اسکیم تحت سرکاری ملازمین کو پنشن اور گریجویٹی کی جگہ کنٹری بیوشن پنشن دینے کا فیصلہ کیا گیا ،اسکیم کے تحت ہر سرکاری ملازم 10فیصد بنیادی کا ہر ماہ جمع کرائے گا جبکہ حکومت اس ملازم کی بنیادی تنخواہ کا 12فیصد جمع کرائے گی ،کابینہ سے منظوری کے بعد یکم نومبر کو اس کا باقاعدہ نوٹی فیکشن بھی جاری کر دیا گیا ، ۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی کی زیر صدارت ستمبر میں کابینہ نے ایس ڈی سی پی ایس 2024 کے لیے سندھ سول سرونٹ ایکٹ 1973میں نئی شق داخل کرنے کی منظوری دی۔مجوزہ ترمیم کے مطابق سندھ سول سرونٹ (ترمیمی) ایکٹ 2024کے آغاز پر یا اس کے بعد سرکاری ملازم کے طور پر تعینات یا ریگولرائز ہونے والے فرد کو پنشن اور گریجویٹی کے علاوہ سرکاری ملازم تصور کیا جائے گا،تاہم ایک سال بعد 17ستمبر کو سیکریٹری فنانس کی جانب سے جاری آفس میمورینڈیم کے تحت یکم نومبر 2024 کو اس سلسلے میں جاری آفس میمورینڈیم واپس لے لیا گیا ہے ،اس طرح یہ اسکیم ختم کر دی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید