• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھینس کالونی سے نیشنل ہائی وے کو ملانے کیلئے ریلوے لائن پر فلائی اوور کی تعمیر

کراچی (طاہر عزیز۔۔ اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ضلع ملیر میں مہران ہائی وے بھینس کالونی سےنیشنل ہائی وے کو ملانے والی سڑک پر ریلوے لائن کو کراس کرنے کے لئے فلائی اوور کا سنگ بنیا د رکھ دیا ایک ارب 60کروڑ روپے کی لاگت سے بلدیہ عظمیٰ کراچی یہ منصوبہ 100دن میں مکمل کرے گی میئر نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ اس سال شہر میں مختلف منصوبوں پر 28ارب روپے خرچ کرے گی سنگ بنیاد کی تقریب کےموقع پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ ،رکن سندھ اسمبلی راجہ رزاق ،پیپلز پارٹی کراچی کے سیکرٹری جنرل جاوید ناگوری اور دیگر منتخب نمائندے بھی موجود تھے میئر نےشاہراہ بھٹو کے ذریعے ایئرپورٹ جانے والوں کے لیے عظیم پورہ شاہ فیصل کالونی میں شاہراہ فیصل کو ملانے کے لئے ایک نیا ایلیویٹڈ پل تعمیر کرنے کا اعلان کیا اور کہا اسے 6 ماہ میں مکمل کر لیں گے میئر کراچی نے کہا کہ نئی حب کینال کی تعمیرکے بعدپرانی کینال کی مرمت بھی31 دسمبر تک مکمل ہوجائے گی جس کے بعد حب ڈیم سےکراچی کو 100 کے بجائے200 ایم جی ڈی پانی سپلائی کرنے کے قابل ہو جائیں گےاللہ کا شکر ہے اس سال حب ڈیم پھر بھر گیا جو تین سال تک کراچی کو پانی سپلائی کر سکتا ہےہم ڈیم سےپانی کا کوٹہ بھڑوانے کےلئے پہلے ہی وفاقی حکومت سے لڑ رہے ہیں میں ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی سے کہوں گا کہ وہ بھی وفاقی حکومت سےیہ مطالبہ کریں انہوں نے کہا کہ ملیر کی آبادیوں میں بے تحاشا لوڈشیڈنگ کا مسلئہ وزیر اعلیٰ سندھ کے توسط سے کے الیکٹرک کے سامنے رکھوں گا جو بل دیتا ہے اس کے گھر لوڈ شیڈنگ نہیں ہونا چاہییے میئر نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کے فور منصوبے کے لیے مطلوبہ فنڈز فراہم نہیں کئے، اسی لیے یہ منصوبہ تاخیر کا شکار ہے ایم کیو ایم والے اگر واقعی شہر کے مسائل حل کرنے کے خواہاں ہیں تو وہ پانی کے اضافے کیلئے کے فور منصوبے کی تکمیل کے لیے وفاق سے مطالبہ کریں۔
اہم خبریں سے مزید