• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹر کارپوریشن ٹیکس ڈپارٹمنٹ میں سینئر ڈائریکٹر کی نئی پوسٹ تخلیق، جونیئر تعینات، افسران بددل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹر کارپوریشن کےٹیکس ڈپارٹمنٹ میں سینئر ڈائریکٹرکی نئی پوسٹ تخلیق کر کے جونیئر کی تعیناتی اور سینئر افسران کو نظرانداز کرنے پربد دلی اور بے چینی، کراچی واٹر کارپوریشن نےریکوری اینڈ ریسورس جنریشن ڈیپارٹمنٹ کے امور کی سخت نگرانی اور دفتری کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے نثار احمد مگسی، ڈائریکٹر ریونیو گریڈ-19جو اس وقت ڈائریکٹر بلک ریونیو (سرکاری و نجی شعبہ جات) کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں سینئر ڈائریکٹر (RRG) کا اضافی چارج بھی سونپ دیا ہے اب پانی اور سیوریج کنکشنز کی منظوری سے متعلق تمام کیسز، اسی طرح بلک اور ریٹیل بلوں کی درستی اور اجرا کے معاملات اب سینئر ڈائریکٹرکے ذریعے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹ RRG تک پہنچائے جائیں گے نثار احمد مگسی نے اپنے ایک آرڈر میں سپرنٹنڈنگ انجینئر ایم ایم سی،تمام ڈا ئریکٹرز کو پابند کر دیا ہے کہ بلک اور ریٹیل بلز اور واٹر کنکشن چالان کی تصحیح، حذف یا اجرا سے متعلق ہو، اسے سینیئر ڈائریکٹر کے ذریعے ہی آگے بھیجیں گےکوئی بھی کیس براہِ راست ڈائریکٹوریٹ سطح پر پروسیس یا کسی اور دفتر کو بغیر سینیئر ڈائریکٹر کی مداخلت کے نہیں بھیجا جائے گا. ڈائریکٹربلنگ یہ یقینی بنائیں گے کہ ٹیکس ڈیٹا بیس میں اندراج اور اپڈیٹ ہونے کے بعد کسی بھی بلک بل میں کوئی تبدیلی نہ کی جائےیہ ہدایات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی یا عدم تعمیل کو سنجیدگی سے لیا جائے گاتمام متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ اس طریقہ کار پر مکمل طور پر عمل کریںواٹر کارپوریشن ذرائع کا کہنا ہے مذکارہ پوسٹ کے لئے گریڈ 19 کے دو سینئر افسر روف جمالی اورمحمد خان مگسی موجود ہیں جبکہ کارکردگی اور ریونیو میں اضافہ کرنے والے افسران بھی موجود ہیں۔
اہم خبریں سے مزید