• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرین بس سروس میں خرابیاں شروع، مسافر زخمی، لفٹ اکثر بند، عوام پریشان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گرین بس سروس کے انتظامات سندھ حکومت کے کنٹرول میں آتے ہی خرابیاں شروع ہوگئیں، دروازوں کے غیر متوقع کھلنے سے مسافر زخمی ہونے لگے، اسٹیشن کی لفٹیں اور ایسکیلیٹر بند رہنے کی شکایات ہیں،بسوں کی آمد کی اطلاع دینے والی ڈیجیٹل اسکرینیں بھی خراب رہنے لگیں، اسٹیشن ماسٹر کا کہنا ہے کہ برقی زینہ ٹھیک ہے مگر چلانے کی اجازت نہیں، بس کے دروازے سے زخمی ہونے والے بزرگ سے عملے کی بدتمیزی تاہم اسٹیشن انچارج نے معذرت کرلی۔ تفصیلات کے مطابق منی پاکستان کے عوام سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے کراچی کے عوام کو دیئے گئے تحفے گرین بس سروس (بریزBREEZE)کراچی والوں کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں لیکن سال رواں کے شروع میں جب سندھ حکومت نے اس اسے اپنی تحویل میں لیا تو مسافروںکو اسکی سروس کے حوالے خدشات ابھرنے لگے تھے جو اب درست ثابت ہو رہے ہیں۔ گرین بس سروس جاری ہے۔ حالیہ بارشوں کے دوران اسکی سروس غیر معمولی رہی بلکہ کراچی کے سب سے بڑے ضلع وسطی اور کچھ ’’شہری‘‘ (اولڈ کراچی) کے باسیوں کیلئے اسکی خدمات قابل ستائش ہیں ۔حالیہ بارشوں کے دوران جب مختلف اسٹیشنوں پر اسکی لفٹیں اور ایسکیلیٹر مسلسل بند رہیں۔ کبھی لفٹوں میں نمی ، کبھی لفٹ کمپنی کی طرف سے لفٹ سروس بحال کرنے پر پابندی اور دیگر وجوہات بتائی جاتی رہیں۔ ’’جنگ‘‘کے استفسار پر اسٹیشن انچارج نے بتایا کہ ہمارا برقی زینہ (ایسکیلیٹر) سروس کیلئے تیار ہے مگر ہمیں اسے چلانےکی اجازت نہیں ہے
اہم خبریں سے مزید