• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب سے فوڈ سیکورٹی کو شدید نقصان پہنچا، کوآرڈی نیٹر وزیر اعظم

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے خصوصی پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے کوآرڈینیٹر وزیراعظم رانا احسان افضل نے کہا کہ جب راستے متاثر ہوتے ہیں تو سپلائی چین کی خرابی سے مہنگائی بڑھتی ہے اور سیلاب سے فوڈ سیکورٹی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ رکن قومی اسمبلی پی ٹی آئی ریاض فتیانہ نے کہا کہ سیلاب سے چاول، مکئی، گندم اور کپاس کی فصلیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں حکومت نے فوری ریلیف فراہم نہیں کیا اور متاثرین کو نہ ٹینٹ ملے نہ راشن۔ پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی علی موسیٰ گیلانی نے کہا کہ حکومت اور صوبائی ادارے تنہا متاثرین کی بحالی نہیں کر سکتے اس کے لیے سول سوسائٹی اور این جی اوز کو بھی آگے آنا ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید