• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ پر اسرائیلی مظالم، دنیا بھر میں یہودی طلبہ شناخت چھپانے پر مجبور

کراچی (نیوز ڈیسک) غزہ پر اسرائیلی مظالم، دنیا بھر میں یہودی طلبہ شناخت چھپانے پر مجبور، 81 فیصد یہودی طلبہ نے صہیونی وابستگی چھپائی، یورپ میں ان کی مذہبی سہولیات کی درخواستیں سب سے زیادہ مسترد ہوئیں، اسرائیلی پالیسیوں کے ردعمل میں عالمی سطح پر یہودی طلبہ شدید نفرت اور عدم تحفظ کا سامنا کر رہے ہیں۔ اسرائیلی اخبار میں شائع اینٹی ڈیفیمیشن لیگ (ADL) اور ورلڈ یونین آف یہودی اسٹوڈنٹس کی تازہ رپورٹ کے مطابق 78 فیصد یہودی طلبہ اپنی مذہبی شناخت اور 81 فیصد اپنی صیہونی وابستگی چھپانے پر مجبور ہیں تاکہ کیمپس میں محفوظ رہ سکیں۔
اہم خبریں سے مزید