پشاور(این این آئی )مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاق ہوش کے ناخن لے اورجلد از جلد افغانستان کے ساتھ بات چیت کے لیے وفد بھیجنے کا فیصلہ کرے، بصورتِ دیگر خیبر پختونخوا حکومت کا جرگہ افغانستان جانے کے لیے تیار ہے۔مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشتگردی کا سارا بوجھ خیبر پختونخواحکومت نے اٹھایا ہوا ہے۔۔