• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادتیہ پنچولی نے میری نابالغ نوکرانی سے زیادتی کی تھی: پوجا بیدی کا انکشاف

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

بالی ووڈ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ پوجا بیدی نے 1990ء کی دہائی کے آخر میں ایک ایسا انکشاف کیا تھا جس نے فلم نگری کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 1990ء کے دور میں ادتیہ پنچولی اور پوجا بیدی کے درمیان افیئر کی خبریں میڈیا پر گردش کر رہی تھیں، حالانکہ ادتیہ پنچولی پہلے سے ہی زرین وہاب کے ساتھ شادی شدہ تھے لیکن پوجا کے ساتھ بھی اُن کا رشتہ ہر زبان زدِ عام تھا۔

بعد ازاں اِن دونوں شخصیات میں تعلق ختم ہونے کے بعد پوجا بیدی نے ادتیہ پنچولی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ ’ادتیہ میری 14 سالہ گھریلو ملازمہ کے ساتھ جسمانی تعلقات میں ملوث رہا۔‘

نوکرانی کا اعتراف

پوجا بیدی نے ایک میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا تھا کہ ایک روز اُن کی نابالغ نوکرانی نے اِنہیں اپنی گردن پر کچھ نشان دکھائے تھے جو بظاہر تشدد کے لگ رہے تھے، پوجا کے مطابق ابتدا میں، جب میں نے اپنی نوکرانی سے مذاق میں پوچھا کہ اس کا کیا کوئی بوائے فرینڈ ہے تو اس نے انکار کر دیا؟ بعد ازاں دوبارہ پوچھنے پر مجھے نوکرانی نے روتے ہوئے انکشاف کیا کہ اُسے ادتیہ پنچولی نے تشدد اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

اداکارہ پوجا کے مطابق نوکرانی نے مجھے مزید بتایا کہ یہ سب اُس وقت شروع ہوا جب میرے اور ادتیہ کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔

پوجا بیدی نے مزید کہا کہ ادتیہ پنچولی نے مجھے اداکارہ بنانے کا جھانسہ دیا اور یہاں تک کہ اداکاری کی کلاسز کے اخراجات بھی ادا کرنے کا وعدہ بھی کیا تھا، ادتیہ میرے گھر اُس وقت زیادہ آتے تھے جب میں گھر پر موجود نہ ہوتی تھی۔

پوجا بیدی نے انٹرویو میں یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ اس واقعے کے بعد اُنہوں نے براہِ راست ادتیہ پنچولی کی اہلیہ، زرین وہاب کو فون کر کے یہ ساری بات بتائی تھی، اس خبر نے اس وقت شوبز انڈسٹری میں ہلچل مچا دی تھی۔

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق پوجا بیدی نے ادتیہ پنچولی کے خلاف مقدمہ بھی درج کروایا تھا تاہم بعد میں کیس کا رُخ بدل گیا اور معاملہ رفع دفع ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس واقعے کا بالی ووڈ کے اُن اسکینڈلز میں شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے ناصرف میڈیا کو ہلا کر رکھ دیا بلکہ اداکاروں کی نجی زندگی پر بھی گہرے سوالات کھڑے کیے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید