کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے تاریخی معاہدے سے بھارت سمیت بعض بڑی طاقتوں کی تشویش حیرت انگیز ہے، یہ معاہدہ خطے میں امن کی نئی راہ کھولنے میں مدد گار ثابت ہوگا،ان فیصلوں سے گریٹر اسرائیل کی کوششوں کو دھچکہ لگے گا،پاکستانی فوجی طاقت اور سعودی مالی تعاون سے خلیج کی سلامتی میں ایک نئے دور کاآغاز ہو گا،معاہدہ دونوں ممالک کی سلامتی کو بڑھانے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔