• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ ونگ کی تحقیقات مؤثر بنانے کیلئے خصوصی سیل قائم

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ ونگ کی تحقیقات کو مزید مؤثر بنانے کے سلسلے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے،ایف آئی اے کی درخواست پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ نے خصوصی سیل قائم کر دیا،منی لانڈرنگ ریفرل یونٹ تمام ریفرنسز براہ راست ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ ونگ کو بھجوائے گا۔حکام کے مطابق اس اقدام سے تحقیقات بروقت اور شفاف انداز میں ممکن ہو سکیں گی، یہ قدم ملک میں منی لانڈرنگ کی روک تھام اور مالیاتی شفافیت کے فروغ کی جانب اہم سنگ میل ہے،ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ کے مابین مربوط تعاون جاری ہے۔

ملک بھر سے سے مزید