کراچی( نصر اقبال،اسٹاف رپورٹر) کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم نے اپنی مہم کا آغاز روایتی حریف بھارت کو2.0سے شکست دے کر کیا،دونوں ٹیموں کے درمیان مالدیپ کے ساحلی شہرکلہدھ فوشی میں کھیلے گئے میچ کے دوران بھارتی کھلاڑیوں نے اپنی قومی کر کٹ ٹیم کے رویہ کے برعکس پاکستانی کھلاڑیوں کیساتھ اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہاتھ ملایا،کھیل کے اختتام پر بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستانی ٹیم کو مبارک باد دی، بھارتی ہائی کمشنر کے علاوہ پاکستابن کی وزرات بین الصوبائی رابطے کے بعض حکام بھی اس موقع پر موجود تھے،پاکستانی ٹیم آفیشل نے جنگ کو بتایا کہ دونوں ٹیموں کے حامی تماشائیوں نے بھی کھلاڑیوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کی،پاکستان نے اس میچ میں 26.9,34,13سے بھارتی کھلاڑیوں کو مات دی۔