اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگریال نے بدھ کو بنیادی اسکیل سترہ سے بیس تک کے سینئر عہدیداروں کے تقرر و تبادلوں کی منظوری دے دی ھے اورب فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پاکستان کسٹمز سروس کے گریڈ 17 تا 20 کے افسران کے تبادلے اور تقرریوں کا نوٹیفکیشن نمبر 2175-C-I/2025 جاری کر دیا ہے جو فوری طور پر نافذالعمل ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کلکٹر کسٹمز ایکسپورٹس کسٹم ہاؤس کراچی کے کلکٹر عرفان جاوید کو کلکٹر کسٹمز ایکسپورٹس پورٹ محمد بن قاسم کراچی تعینات کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح کلکٹر (او پی ایس) سلمان افضل کو کلکٹر کسٹمز ایکسپورٹس کسٹم ہاؤس کراچی لگا دیا گیا اور انہیں کلکٹر ایچ کیو ایکسپورٹس و آئی او سی او کراچی کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹر جنرل کسٹمز ویلیوایشن کراچی کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔ مزید برآں، ایڈیشنل کلکٹر اسلام آباد احسان اللہ شاہ کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ جنرل کسٹمز ویلیوایشن کراچی، یاور نواز کو ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز اپریزمنٹ ویسٹ کراچی تعینات کیا گیا۔