کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ سال کے شروع میں چین کا دورہ کریں گے جہاں ان کی چینی صدر شی جن پنگ سے اہم ملاقات ہوگی۔ٹرمپ نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں دو طرفہ تعلقات اورچینی ایپ ٹک ٹاک سمیت تجارتی معاملات پر بات چیت کی گئی اس ملاقات میں باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔