• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹا کے اسمارٹ گلاسز کی رونمائی، مارک زکربرگ کا لائیو ڈیمو ناکام

تصویر:بین الاقوامی میڈیا
تصویر:بین الاقوامی میڈیا

میٹا کے ڈیویلپر کانفرنس میں اسمارٹ گلاسز کی رونمائی کے دوران مارک زکربرگ کا لائیو ڈیمو ناکام ہوگیا۔

کیلیفورنیا کے مینو پارک میں میٹا کی سالانہ ڈیویلپر کانفرنس 2025ء کے دوران نئے اسمارٹ گلاسز کی سیریز متعارف کرائی گئی، جس میں رے بین ڈسپلے، رے بین میٹا جین 2 اور اوکلی میٹا وینگارڈ شامل ہیں۔

 کمپنی کے مطابق یہ گلاسز جدید فیچرز کے باوجود صارفین کے لیے مناسب قیمتوں پر دستیاب ہوں گے۔

رے بین ڈسپلے، جو میٹا کے پہلے کنزیومر ڈسپلے گلاسز ہیں، نیورل رسٹ بینڈ کے ذریعے  انگلی کی ہلکی حرکت سے کنٹرول ہوتے ہیں اور یہ 30 ستمبر سے فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔

رے بین میٹا جین 2 میں 12 میگا پکسل کیمرہ، 3K ویڈیو ریکارڈنگ، 32 جی بی اسٹوریج، IPX4 واٹر ریزسٹنس اور 8 گھنٹے تک بیٹری ٹائم دیا گیا ہے۔

ان تمام ماڈلز میں میٹا اے آئی موجود ہے، جو وائس کمانڈز، ہینڈز فری کیپچر، ریئل ٹائم ترجمے سمیت دیگر فیچرز فراہم کرتا ہے۔

کانفرنس کے دوران پیش آنے والی تکنیکی خرابیوں نے تقریب کو متاثر کیا، سی ای او مارک زکربرگ کا لائیو کوکنگ ڈیمو اس وقت ناکام ہوگیا جب اے آئی نے ہدایات غلط سمجھ لیں اور بار بار ویڈیو کال کنیکٹ کرنے میں ناکامی پر زکربرگ نے صورتحال کو وائی فائی مسائل پر ڈال دیا۔

ان رکاوٹوں کے باوجود میٹا نے مستقبل کے منصوبوں پر روشنی ڈالی، جس میں ہائپرنووا اسمارٹ گلاسز کا اعلان بھی شامل تھا، کمپنی نے اپنے وژن کو دہراتے ہوئے کہا کہ وہ نیورل رسٹ بینڈ کنٹرولز اور اسمارٹ ویئریبل ٹیکنالوجی کو مزید وسعت دینے کے لیے پُرعزم ہے۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید