کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رکن صوبائی اسمبلی حاجی علی مدد جتک نےپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ان کی 37ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی ہے۔ایک پیغام میں حاجی علی مدد جتک نے کہا ہےکہ بلاول بھٹو زرداری ترقی پسندسوچ اور جمہوری فکر کے ساتھ سیاسی جدوجہد کر رہے ہیں،عوامی حقوق کے تحفظ،جمہور کی بالادستی اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیےجودجہدمیں ایک رہبر کی طرح صف اول میں ہیں اور بلاول بھٹو زرداری اپنی سیاسی بصیرت اور عوام دوست پالیسیوں کے باعث عوام کے دلوں میں گھر کر چکے ہیں ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منازل طے کرے گا۔