• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اجے دیوگن برسوں سے میری اداکاری اور انداز کی نقل کر رہے ہیں: توقیر ناصر کا انکشاف

فائل فوٹوز
فائل فوٹوز

نامور پاکستانی اداکار توقیر ناصر نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن میری اداکاری اور اسٹائل سے متاثر ہیں اور کئی برسوں سے میرے انداز کو اپنا رہے ہیں۔

توقیر ناصر کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے تمغۂ امتیاز اور ستارۂ امتیاز سے نوازا جاچکا ہے، وہ متعدد مشہور ڈراموں اور فلموں میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہ چکے ہیں اور اس وقت سینسر بورڈ میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

حال ہی میں ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے اجے دیوگن کی اداکاری پر کھل کر بات کی۔

 ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم وہ کیوں میری نقل کرتے ہیں، لیکن یہ حقیقت ہے کہ وہ برسوں سے ایسا کر رہے ہیں، بہت سے لوگوں نے مجھے بتایا کہ اجے دیوگن نے انٹرویوز میں میرا ذکر کیا ہے، جو ان کی عظمت کی نشانی ہے، ہمارے ہاں تو لوگ شاذ و نادر ہی اپنے انسپرائریشنز کا اعتراف کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب مجھے بتایا گیا کہ اجے دیوگن میری اداکاری سے متاثر ہیں تو میں نے ان کی چند فلمیں دیکھیں، تو مجھے واقعی کچھ مماثلت محسوس ہوئی، خاص طور پر آنکھوں کے ذریعے جذبات ظاہر کرنے کے انداز میں، آنکھیں اداکاری کا سب سے طاقتور ہتھیار ہیں، کیونکہ وہ براہِ راست اثر ڈالتی ہیں اور اداکاری کوئی کھیل نہیں ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید