• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل اسمبلی اجلاس، عالمی رہنماؤں کی تقریروں میں فلسطین امن اور موسمیاتی بحران پر اظہار خیال

کراچی (نیوز ڈیک) جنرل اسمبلی اجلاس میں عالمی رہنماؤں کی تقریروں  میں فلسطین، امن اور موسمیاتی بحران پر اظہار خیال کیا گیا۔  

مسلم ممالک کا فلسطین اور غزہ پر دوٹوک مؤقف، پاکستان کا کہنا تھا عالمی برادری فلسطینی عوام کی قربانیوں کو تسلیم کرے۔

اردوان کا کہنا تھا غزہ پر اسرائیلی بمباری انسانیت کیخلاف جرم ہے، امیر قطر نے کہا غزہ کا محاصرہ فوری ختم کیا جائے، نیتن یاہو نے  ایران اور حماس کو عالمی سلامتی  کیلئے خطرہ قرار دیا۔

کئی مسلم ممالک رہنماؤں کی طرف سے سخت ردعمل۔ جنوبی کوریا، یوروگوائے اور پرتگال کے صدور نے موسمیاتی تبدیلی کو کرۂ ارض کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا۔ 

چین کے وزیرِاعظم لی کیانگ نے تجارتی رکاوٹیں ختم کرنے اور ترقی پذیر ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانے کی اپیل کی۔ پاکستان سمیت دیگر ممالک نے دہشتگردی  کیخلاف تعاون پر زور دیا ، ساتھ ہی انسانی حقوق کی پاسداری کو لازمی قرار دیا۔

برازیل کے صدر لولا ڈا سلوا اور فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتے ہوئے اسرائیلی بمباری کو امن کے لیے سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا۔ 

کولمبیا کے صدر  گستاوو پیٹرو  اور ترکی کے صدر  رجب طیب اردوان نے بھی فلسطین کے مسئلے کو عالمی ضمیر کا امتحان کہا۔

اردوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری انسانیت کے خلاف جرم ہے۔ دنیا کی طاقتور ریاستیں اگر خاموش رہیں گی تو یہ مجرمانہ غفلت شمار ہوگی۔

اہم خبریں سے مزید