اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)حکومت پا کستان نے حکومت آزاد جموں و کشمیر اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان ہونے والے مذکرات کے تناظر میں تصفیہ طلب ایشوز کو خو ش اسلوبی سے حل کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے یہ ٹاسک وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجنئر امیر مقام اور وزیر پار لیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو سونپا ہے۔