• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، ہیوی ٹریفک کا خونی کھیل جاری، ڈمپر اور ٹرک کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر میں ہیوی ٹریفک کا خونی کھیل جاری، مختلف علاقوں میں تیز رفتار ڈمپر اور ٹرک کی ٹکر سے 2افراد جاں بحق ہو گئے،علاقہ مکینوں کا احتجاج، ڈمپر ڈرائیور گرفتار،حادثات میں اضافہ پر شہری عدم تحفظ کا شکار۔تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ تھانہ کی حدود ملیر درمحمد گوٹھ کے قریب تیزرفتارڈمپرنے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار ایک شہری موقع پر جاں بحق اوردوسرا شدید زخمی ہوگیا ،حادثہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر متوفی کی میت اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کیا ،جہاں جاں بحق شہری کی شناخت 25 سالہ شاہ نواز ولد مولا بخش اورزخمی شہری کی شناخت شاہ نور ولد گلاب کے نام سے کی گئی ،، کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود کورنگی گودام چورنگی ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب تیز رفتارٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوارجاں بحق ہوگیا۔
اہم خبریں سے مزید