• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز انتقال کرگئے

اسلام آباد ( جنگ نیوز ، نمائندہ خصوصی ، نیوز رپورٹر )سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللّٰہ آل الشیخ 81 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ نماز جنازہ آج ہوگی ، صد ر،سپیکر، احسن اقبال  اور حافظ نعیم  کا  شیخ عبدالعزیز  کی وفات پر اظہار افسوس ،سینئر علماء کی کونسل کے صدر بھی رہ چکے ہیں اور وہ حج کا خطبہ دینے کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں،مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللّٰہ آل الشیخ کی وفات کا اعلان منگل کی صبح کیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق ان کی نمازِ جنازہ آج ریاض کی امام ترکی بن عبداللّٰہ مسجد میں ادا کی جائے گی، سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز نے مرحوم کی غائبانہ نمازِ جنازہ مکہ مکرمہ اور مسجد نبویؐ سمیت سعودیہ بھر کی تمام مساجد میں عصر کی نماز کے بعد ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔مرحوم کو 1999 میں اس عہدے پر تعینات کیا گیا تھا، انہوں سعودی عرب میں اعلیٰ ترین مذہبی اسکالر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔
اہم خبریں سے مزید