کراچی( اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لیاری کو مکمل طور پر سولرائز اور لیاری کے اندرونی علاقوں میں بھی پیپلزبس سروس چلائی جائے۔ یہ ہدایت انہوں نے لیاری ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی۔اجلاس میں سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی، جمیل سومرو، جاوید ناگوری ،جنید جیدی ،چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ، لیاری ٹرانسفارمیشن اتھارٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر فہیم چاچڑ،میونسپل کمشنر حماد این ڈی خان، نیسپاک کے جنرل منیجر منور عباس ،ریحان ضامن اور علی شیر شاہ بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری کو نیسپاک نے لیاری کی ازسرنو بحالی کے حوالے سے اپنی سروے رپورٹ پیش کی۔بریفنگ میں بتایاگیاکہ لیاری میں سیوریج اور واٹر سپلائی کے نظام کو ازسر نو تعمیر کرنا ہوگا۔