• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے، عمرہ کے خواہشمندوں سے بھاری رقم ہتھیانے والا ملزم گرفتار

کراچی( ثاقب صغیر ) ایف آئی اے نے عمرہ کے خواہشمندوں سے بھاری رقم ہتھیانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کے مطابق ملزم دانیال ولد محمد حنیف کو صدر کے علاقے میں چھاپہ مار کارروائی میں گرفتار کیا گیا۔حکام کے مطابق ملزم نے عمرہ پر جانے کے خواہشمند شہریوں سے لاکھوں روپے وصول کر کے ان سے فراڈ کیا۔ملزم نے صدر میں واقع گل تجارہ شاپنگ مال میں ریان الحرمین ٹریول اینڈ ٹور آپریٹر کے نام سے آفس بنا رکھا تھا۔
اہم خبریں سے مزید