راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اڈیالہ جیل میں عمران خان سے منگل کوکسی کی ملاقات نہ ہوسکی ،سابق وزیراعظم عمران خان سے ملنے کے لئے آنے والی ان کی بہنوں علیمہ خان ،نورین خان اور ڈاکٹر عظمیٰ خان کو داہگل ناکے پر روک لیاگیا،منگل کو بڑی تعدادمیں پارٹی کارکن اور پنجاب وخیبر پختون خوا اسمبلیوں کے ارکان اسمبلی بھی اڈیالہ جیل آئے لیکن ان سب کو داہگل ناکے پر روک لیاگیا۔