• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران اور بشریٰ کی جیل میں حق زوجیت کی ادائیگی کیلئے دائر درخواست پر نوٹس جاری

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جیل میں حق زوجیت کی ادائیگی کیلئے تنہائی میں ملاقات کرانے کیلئے ایک شہری کی جانب سے دائر درخواست پر چیف کمشنر اسلام آباد، حکومت پنجاب، آئی جی جیل خانہ جات اور جیل سپرنٹنڈنٹ کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے شہری شاہد یعقوب کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے مطابق وہ بانی پی ٹی آئی کی سیاسی فلاسفی کی پیروی کرتا اور ان کا فالوور ہے۔
اہم خبریں سے مزید