• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں سیلاب، نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے پاک فوج سے مدد طلب

لاہور (آصف محمودبٹ) پنجاب حکومت نے حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے پاک فوج کی خدمات حاصل کرنے کی باضابطہ درخواست کر دی ہے۔ یہ سروے آج (24 ستمبر) سے صوبہ بھر میں شروع کیا جا رہا ہے، جس کی نگرانی بورڈ آف ریونیو اور پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) کر رہی ہے۔ذرائع کے مطابق، اس سروے کا مقصد حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات، انفرا اسٹرکچر، زرعی زمینوں اور ذاتی املاک کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ لگانا ہے، تاکہ متاثرہ افراد کی امداد، معاوضہ اور بحالی کے لیے مؤثر پالیسی وضع کی جا سکے۔ PDMA کی جانب سے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو بھیجے گئے مراسلےمیں کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے مجموعی طور پر 4,424 فوجی اہلکاروں کی تعیناتی کی ضرورت ظاہر کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید