• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمن کا سعودی مفتی اعظم شیخ عبد العزیز بن عبداللّٰہ الشیخ کے انتقال پر اظہار افسوس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان نے سعودی مفتی اعظم شیخ عبد العزیز بن عبداللہ الشیخ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ سعودی مفتی اعظم شیخ عبد العزیز بن عبداللہ الشیخ کے انتقال کی خبر نہایت رنج و الم کے ساتھ سنی گئی۔ وہ دینِ اسلام کے عظیم خادم، علم و تقویٰ کے پیکر اور امت کے لیے ایک روشن مینار تھے۔ سعودی مفتی اعظم شیخ عبد العزیز بن عبداللہ الشیخ کی علمی خدمات اور نصائح ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
اہم خبریں سے مزید