• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین کے سابق ٹینس چیمپئن رافیل نڈال کے نام پر فراڈ ہونے لگا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسپین کے سابق ٹینس چیمپئن رافیل نڈال کے نام پر فراڈ ہونے لگا ہے جس کے بارے میں انہوں نے خود ہی لوگوں کو خبردار کردیا ہے۔

39 سالہ رافیل نڈال نے کہا ہے کہ میرے نام پر اے آئی (آرٹیفشل انٹیلیجنس) ویڈیوز کے ذریعے سرمایہ کاری کی تجاویز دی جارہی ہیں، یہ دھوکا دہی کے لیے اشتہار ہیں جن سے محتاط رہا جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ میں نے اس مواد کے لیے کسی معاہدہ نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں مشہور شخصیات کی ایسی جعلی ویڈیوز پہلے بھی کئی مرتبہ سامنے آچکی ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید