• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی کے لیاری ٹاؤن میں بلدیاتی نمائندوں میں کشیدگی بڑھ گئی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی) کے لیاری ٹاؤن میں بلدیاتی نمائندوں میں کشیدگی بڑھ گئی۔

چیئرمین لیاری ٹاؤن کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد میونسپل کمشنر کے پاس جمع کروا دی گئی۔ قرارداد وائس چیئرمین اقبال ہنگورو نے جمع کروائی ہے، جس میں 14 اراکین کے دستخط ہیں۔

قرارداد کے متن کے مطابق لیاری ٹاؤن میں ترقیاتی فنڈز میں خرد برد ہوئی ہے، گلیاں اور سڑکیں ثبوت ہیں، چیئرمین لیاری ٹاؤن عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوئے، صفائی کرنے والے 160 ملازمین ٹاؤن کو لوٹانے سے 35 لاکھ روپے ماہانہ کرپشن ہوئی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کرپشن کرنے کے لیے کروڑوں روپے کی فائلز بنائی جاتی ہیں لیکن کام نہیں ہوتا، لیاری میں کچرا کنڈیوں اور سیوریج مسائل کو بھی حل نہیں کیا گیا، کونسل کا ہر ماہ اجلاس ہونا چاہیے لیکن اب تک صرف 20 اجلاس ہوئے ہیں۔

قرارداد کے متن کے اکثریتی رائے کے تحت چیئرمین لیاری ٹاؤن کو عہدے سے ہٹایا جائے،  لیاری ٹاؤن کا اجلاس بلا کر چیئرمین کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جائے،

قومی خبریں سے مزید