• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا غزہ سمیت جہاں ضرورت ہو 20 ہزار فوجی بھیجنےکو تیار ہے: انڈونیشین صدر

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے کہا ہے کہ انڈونیشیا غزہ سمیت جہاں ضرورت ہو 20 ہزار امن فوجی بھیجنےکو تیار ہے۔

انڈونیشین صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انڈونیشین امن فوجی یوکرین سمیت کسی بھی جگہ بھیجے جا سکتے ہیں۔

انڈونیشین صدر کا کہنا تھا کہ تشدد کو کسی بھی سیاسی تنازع کے حل کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے اپنے خطاب کے دوران اقوامِ متحدہ پر زور دیا کہ وہ غزہ میں جاری تباہی کو روکنے کے لیے فیصلہ کُن مؤقف اختیار کرے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید