• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: ہوائی اڈوں پر سائبر حملے کا الزام، 1 شخص گرفتار

—تصویر بشکریہ امریکی میڈیا
—تصویر بشکریہ امریکی میڈیا

برطانیہ میں ہوائی اڈوں پر سائبر حملے کے الزام میں 1 شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

لندن سے برطانوی میڈیا کے مطابق 40 سالہ شخص کو ویسٹ سسیکس سے حراست میں لیا گیا۔

کولنز ایئرو اسپیس کے سافٹ ویئر فیل ہونے سے سیکڑوں پروازوں میں تاخیر ہوئی۔

این سی اے کے مطابق تحقیقات ابتدائی مرحلے میں ہیں، گرفتاری مثبت قدم ہے، مشتبہ شخص ضمانت پر رہا ہے، تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔ 

برطانوی میڈیا کے مطابق کمپنی کولنز ایئرو اسپیس چیک اِن سسٹم دوبارہ بنا رہی ہے، ایئر لائنز کو ایک ہفتے تک مینول طریقہ کار اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ہیتھرو ایئر پورٹ سے کہا گیا ہے وہ اضافی عملہ تعینات کرے۔ 

ادھر یورپی یونین کا کہنا ہے کہ سائبر حملے میں رینسم ویئر استعمال کیا گیا۔

برطانیہ و یورپ سے مزید