• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیجیٹل شناختی کارڈ سے غیر قانونی تارکینِ وطن پر گہری نظر رکھی جا سکے گی: برطانوی وزیرِاعظم

برطانوی وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹارمر—فائل فوٹو
برطانوی وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹارمر—فائل فوٹو

برطانوی وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل شناختی کارڈ کو رضا کارانہ بنیادوں پر شناخت ثابت کرنے کے لیے عوامی خدمات، بچوں کی دیکھ بھال اور فوائد کے حصول کے لیے درخواست کے ساتھ دینا بھی آسان بنایا جائے گا۔

ڈیجیٹل شناختی کارڈ کے ذریعے لوگ یہ ثابت کر سکیں گے کہ انہیں برطانیہ میں کام کرنے کا حق حاصل ہے، اس سے غیر قانونی تارکینِ وطن کی نقل و حرکت پر گہری نظر رکھی جا سکے گی۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیرِ اعظم نے گزشتہ ماہ اس ڈیجیٹل شناختی کارڈ کا اعلان کیا تھا جس کے تحت برطانوی عوام کو روز مرہ کی زندگی کا احاطہ کرنے کے لیے اس کا سہارا لینا ہو گا۔

برطانوی وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ اس منصوبے پر عوامی حمایت کم ہونے کے باوجود بنیاد پرست پالیسی کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

برطانوی وزیرِ اعظم اسٹارمر نے اپنے دورۂ بھارت کے دوران آئی ٹی کمپنی انفوسس کے نندن نیلیکانی سے بھی ملاقات کی جنہوں نے بھارت کے بائیو میٹرک آئی ڈی سسٹم کی بنیاد رکھی، جس کے تحت 1 ارب سے زیادہ لوگوں کے پاس کارڈز ہیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید