نیویارک (نیوزڈیسک)امریکانے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک میں موجود ایرانیوں کی خریداری پر پابندی لگادی۔محکمہ خارجہ کے مطابق جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے آنے والے ایرانیوں اور ان کے ساتھ سفر کرنے والوں کو ہول سیل اسٹورز سے خریداری کرنےیا کوئی بھی لگژری سامان خریدنے سے پہلے امریکی حکومت کی اجازت لینا ہوگی۔