• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کو جنوبی ایشیا میں امن قائم کرنے پر فخر ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

اسکرین گریب
اسکرین گریب

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انھیں جنوبی ایشیا میں امن قائم کرنے پر فخر ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی اردو ترجمان مارگریٹ میکلاؤڈ نے یہ بات نیویارک میں جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے بتایا کہ صدر ٹرمپ کو امید ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن قائم رہے۔

مارگریٹ میکلاؤڈ کا کہنا تھا ٹرمپ نے ملاقات میں حماس سے تشدد ختم کرنے کی بات کی۔

امریکی محکمہ خارجہ کی اردو ترجمان کا کہنا تھا کہ امن، آزادی اقوام متحدہ کے بنیادی چارٹر میں سے ایک ہے، 80 سال میں اقوام متحدہ اپنے اصل مقاصد سے دور ہوگئی ہے۔

مارگریٹ میکلاؤڈ کا کہنا تھا کہ امریکا ایسا اقوام متحدہ دیکھنا چاہتا جو زیادہ منظم اورمؤثر ہو، اقوام متحدہ کا بنیادی مقصد تنازعات روکنا، امن پھیلانا ہے اس کے لیے امریکا کام کرنا چاہتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید