• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی وزیراعظم کل تمام بالغ افراد کیلئے ڈیجیٹل آئی ڈی کارڈ کا اعلان کریں گے

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کل تمام بالغ افراد کیلئے ڈیجیٹل آئی ڈی کارڈ کا اعلان کریں گے۔ 

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق نئے آئی ڈی کارڈ متعارف کرانے کا مقصد غیر قانونی امیگریشن سے نمٹنا ہے، نیا کارڈ برطانیہ میں رہنے اور کام کی اجازت کا ثبوت ہوگا۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق بریٹ کارڈ (Brit card) کو متعارف کرنے سے قبل مشاورت اور قانون سازی ضروری ہوگی، جائزہ لیا جائے گا کہ پاسپورٹ اور اسمارٹ فون کے بغیر یہ اسکیم کیسے کام کرے گی۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق بریٹ کارڈ کو نیشنل ڈیٹا بیس سے چیک کیا جاسکے گا برطانوی ہوم سیکرٹری شبانہ محمود بھی آئی کارڈ کی حمایت کر رہی ہیں۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون بھی برطانیہ میں آئی کارڈ کی حمایت کر چکے ہیں، فرانسیسی صدر کے مطابق چینل کراس کرنے والوں کو لگتا ہے کہ وہ برطانیہ کی بلیک اکانومی کا حصہ بن سکتے ہیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید