سیکرٹری داخلہ شبانہ محمود نے برطانیہ میں نئے متعارف کرائے جانے والے ڈیجیٹل شناختی کارڈ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے تحت غیر قانونی نقل وحمل روکنے میں نمایاں مدد ملے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کارڈ کے تحت نئی ملازمت کے حصول کےلیے ہر فرد کو پہلے ممکنہ طو رپر آجروں کو ڈیجیٹل شناختی کارڈ کےلیے اپنی شناخت ظاہر کرنا پڑے گی۔
شبانہ محمود نے کہا کہ اس ڈیٹا بیس کے ذریعے یہ فیصلہ کرنے میں بھی آسانی ہوگی کہ برطانیہ میں کام کرنے کا صیح حقدار کون ہے۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرا طویل المدتی ذاتی سیاسی نظریہ ہمیشہ سے شناختی کارڈز کے حق میں رہا ہے، ہمیں ان عوامل سے نمٹنا ہے، جو برطانیہ کو ان لوگوں کے لیے پسند کی منزل بنا رہے ہیں، جو دنیا بھر میں گھوم رہے ہیں۔
شبانہ محمود نے کہا کہ ڈیجیٹل کارڈ کے ذریعے نئے قوانین کے نفاذ کے بعد غیر قانونی کام اور نقل مکانی روکنے میں بڑی مدد ملے گی۔