• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اماراتی وزیر خارجہ کی اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات

کراچی(نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزیر خارجہ شیخ عبد اللہ بن زاید النہیان اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی نیویارک میں ملاقات ہوئی، اماراتی حکام نے غزہ میں جنگ بندی پر زور دیا۔اماراتی سرکاری میڈیا کے مطابق شیخ عبد اللّٰہ بن زاید النہیان کی نیو یارک میں جاری 80ویں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر سفارتی اہلکار و دیگر وزراء بھی موجود تھے۔ملاقات میں خطے کی تازہ ترین صورتحال اور غزہ میں جاری جنگ کو ختم کرنے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔

دنیا بھر سے سے مزید