• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی خاتون باکسر میری کوم کے گھر ڈکیتی

تصاویر:بھارتی میڈیا
تصاویر:بھارتی میڈیا

بھارتی شہر فرید آباد میں باکسنگ لیجنڈ میری کوم کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔

 پولیس کے مطابق یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب میری کوم میگھالیہ میں ایک میراتھون ایونٹ میں شرکت کے لیے موجود تھیں۔

اطلاعات کے مطابق سیکٹر 46 فرید آباد میں واقع دو منزلہ بنگلہ ایبنیزر اِن کئی روز سے بند تھا، اسی دوران نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر قیمتی سامان چرا لیا، جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کی رات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں کچھ مشتبہ افراد کو قیمتی اشیاء اور ایک ٹی وی سمیت دیگر سامان اٹھا کر لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید