• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ: اسرائیلی حملوں میں مزید 29 فلسطینی شہید

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

غزہ میں صبح سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 29 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔

اسرائیلی حملوں میں 10 بے گھر فلسطینیوں سمیت 29 افراد شہید ہوچکے ہیں۔

علاوہ ازیں خان یونس کے قصبے میں ڈھائی ماہ قبل پیدا ہونے والا معصوم بچہ عید محمود غذائی قلت اور طبی سہولتوں کی کمی کی وجہ سے انتقال کر گیا۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں شہری انفرا اسٹرکچر اور رہائشی عمارتوں کو بھی نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔

غزہ میں 7 اکتوبر 2023ء سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 65 ہزار 549 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 67 ہزار 518 ہوچکی ہے۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید