• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین سے سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان لیکر دو جہاز پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد (اے پی پی) سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے چین کی جانب سے امدادی سامان کے دو جہاز پاکستان پہنچ گئے۔ اتوار کو این ڈی ایم اے سے جاری بیان کے مطابق دو پروازوں کے ذریعے 300 خیمے اور 9ہزار کمبل چین سے نور خان ایئر بیس پہنچا دیئے گئے، وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے امدادی پروازوں کا استقبال کیا ، تقریب میں پاکستان میں چینی سفیر نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا کہ چین کی بروقت امداد پاک چین لازوال دوستی کی عکاس ہے، وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق حکومتی ادارے اور این ڈی ایم اے متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے سرگرم عمل ہیں، چین نے کبھی بھی مشکل وقت میں پاکستان کو اکیلا نہیں چھوڑا۔
دنیا بھر سے سے مزید